حصولِ رزق کی جدوجہد عبادت ہے

مکرمی! پاکستانی دولت اکٹھی کرنے کے جنون میں جس چیز کو سب سے زیادہ نظر انداز کر رہے ہیں وہ کرنسی نوٹوں کی پست پر درج یہ عبارت ہے کہ حصول رزق حلال عبادت ہے۔ ہمارے ملک میں بیشتر سرکاری محکمے حکومتی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ محکمہ مال، بجلی، انکم ٹیکس، عمارات، صحت یہاں تک کہ محکمہ تعلیم بھی۔ اعداد و شمار کچھ دکھائے جاتے ہیں اور خرچ کچھ کیا جاتا ہے۔ رشوت، سود، چوری، جوا، کم تولنا، ذخیرہ اندوزی، چیزوں میں ملاوٹ اور اسمگلنگ کو گناہ اور جرم سمجھنا تو دور کی بات، الٹا اس کو کرنا ضرورت اور عقل مندی کی علامت قرار دیا جاتا ہے۔ رزق حلال جسم کی صالح پرورش اور روح کی بالیدگی کے لئے انتہائی ضروری ہے اور اللہ کے ہاں دعا کی مقبولیت کے لئے بھی ایک اہم شرط ہے۔ لہٰذا حلال رزق کی جستجو کی جانی چاہئے تا کہ آخرت میں اس بات کی وجہ سے رب تعالیٰ کے روبرو شرمسار نہ ہونا پڑے۔ (رابعہ رفیق، لاہور)

ای پیپر دی نیشن