ملتان (لیڈی رپورٹر) ماہر تعلیم ڈاکٹر عقیلہ نے کہا ہے کہ دین اسلم مکمل ضابطہ حیات رکھتا ہے اگر اس پر عمل پیرا ہو کر ہر سطح پر انسانی حقوق کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے تو پھر ایک صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز نا کوئی بندہ رہا اور نہ ہی بندہ نواز آج وقت کا تقاضا ہے کہ انسانی حقوق کو اہمیت دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوائے وقت فورم میں یوم مئی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔ سماجی رہنماءشکیلہ یامین نے کہا کہ یوم مئی دنیا بھر میں سنایا جاتا ہے لیکن افسوس مزدور طبقے کے حالات بدلنے کےلئے کوئی اقدامات نہیں کئے جاتے ، بڑے بڑے ہوٹلوں میں سیاسی رہنماءتقریریں کر کے جھوٹے وعدے کرتے ہوئے خود ہی کھا پی کر گھر چلے جاتے ہیں ۔ سماجی رہنماءبیگم زہرہ سجاد زیدی نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ معاشرے کے اس پسے ہوئے طبقے کے حالات حکومتی سطح پر بدلنے کے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں ۔ سوشل ویلفیئر آفیسر امتیاز فیروز نے کہا کہ آج کا رزق کی کمی نہیں ۔ شکاگو کے مزدوروں کو پوری قوم کی مائیں ، بہنیں ، بیٹیاں سلام کرتی ہیں ۔ سماجی رہنماءمریم عمران نے کہا کہ شکاگو کے مزدوروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر بیگم رخسانہ انور نے کہا کہ مزدور معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
انسانی حقوق