کراچی (سٹاف رپورٹر) قومی عوامی تحریک کے سربراہ ایاز پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا۔ آصف زرداری کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے۔ ملیر میں یوم مئی پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق صدر کی کرپشن اور وطن فروشی سب پر بھاری ہے۔ انہوں نے کہا فنکشنل مسلم لیگ‘ پی ٹی آئی ‘ جے یو آئی‘ ذوالفقار مرزا‘ مہر اور شیرازی برادران ‘ارباب رحیم‘ جلال محمود شاہ‘ جسقم اور ایس ٹی سب کے ساتھ مل کر اتحاد بنائیں گے۔
پی پی نے سندھ تباہ کر دیا‘ زرداری کی کرپشن‘ وطن فروشی سب پر بھاری:ایاز پلیجو
May 02, 2017