لاہور میں45لاکھ کے ڈاکے، قصور: زیرحراست ڈاکوساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور + قصور (نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میںڈاکوئوںاور چوروںنے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات،موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے نواب ٹائون میںطاہر کے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پریرغمال بنا کر 11لاکھ، سند ر میں جا وید کے گھر سے4 لا کھ کی نقدی، پرانی انارکلی میںاظہر کے گھر سے3 لا کھ10ہزار، ہیئر میںآ صف کے گھر سے2 لاکھ25 ہزارروپے، سول لائن میںفاروق کے گھرسے 1 لاکھ75ہزار کی نقدی، زیورات، موبائل اور دیگر سامان، ڈیفنس سی میںشہروز کی فیملی سے 3 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اورموبائل، وحدت کالونی میں رفیق سے 4لاکھ، ساندہ میں جمشید سے ایک لاکھ، اسلام پورہ میں اعظم سے 85 ہزار اور موبائل فون،لٹن روڈ میں واصف سے 85 ہزارروپے اور موبائل فون، جوہرٹائون میں سلیم سے 40 ہزارروپے اور موبائل فون لوٹ لیا ہے ۔چوروں نے جنوبی چھائونی میں رحمن کے گھر سے 8 لاکھ روپے مالیت، اقبال ٹائون میں اسجدکے گھر سے ساڑھے 6 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر سامان چوری کر لیا ہے۔ چوروں نے داتا دربا ر میںحسن،نواں کوٹ میںسہیل کی گاڑیاں جبکہ پرانی انارکلی سے شہزاد گجرپورہ میں امجد،شادباغ میں مجید، فیکٹری ایریا میں یاسر، باغبانپورہ میںعمران، لٹن روڈ میں اکبر، ٹبی سٹی میں فیصل، اکبری گیٹ میںجاوید، ماڈل ٹائون میںرشید، سبزہ زارسے حنیف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لی ہیں۔ پولیس نے دعوی کیا ہے کہ قصور میں زیر حراست ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ ہلاک ڈاکو امانت 10 سال کی بچی کے اغوا کے بعد قتل میں ملوث تھا۔ ہلاک ملزم کو نشاندہی کے لئے لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔

ای پیپر دی نیشن