غزہ (اے این این)µاسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے انکشاف کیا ہے کہ تیونس کے سابق فلائیٹ انجینئر اور تنظیم کے رکن محمد الزواری نے 2008 کی غزہ پر مسلط کی گئی جنگ سے قبل بغیر پائلٹ کے 30 ڈرون طیارے تیار کئے تھے۔فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق القسام بریگیڈ کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ محمد الزواری شہید غزہ پر 2008 میں مسلط کی گئی جنگ سے قبل 30 ڈرون طیارے بنا چکے تھے۔خیال رہے کہ محمد الزواری کو 15 دسمبر 2016 کو تیونس کے صفاقس شہر میں نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ ان کے جسم میں 20 گولیاں پیوست کی گئی تھیں۔حملہ آوروں نے الزواری کو اسنائپر پستول سے نشانہ بنایا اور ان کے سر میں 5گولیاں ماری گئی تھیں۔ جس کے نتیجے میں وہ جام شہادت نوش کرگئے تھے۔الزواری کی شہادت کے بعد حماس نے دعوی کیا تھا کہ شہید نہ القسام کے رکن تھے بلکہ وہ القسام بریگیڈ کے بغیر پائلٹ ڈرون طیاروں کے بھی خالق تھے۔انہوں نے ابابیل کے نام سے ایک ڈرون طیارہ بنایا تھا جسے سنہ 2014 کی جنگ میں فلسطینی مجاھدین نے جاسوسی کیلئے استعمال بھی کیا۔محمد الزواری تیونس کی سرکاری ائیرلائن میں فلائیٹانجینئر کے طور پر ملازمت کرتے رہے ہیں۔ کچھ عرصہ بعد انہوں نے ملازمت ترک کردی تھی اور وہ حماس کے ساتھ وابستہ ہو کر القسام بریگیڈ کے لیے بغیر پائلٹ کے ڈرون طیارے بنا رہے تھے۔
الزواری اور اس کی ٹیم نے 2008 سے قبل 30ڈرون بنائے:القسام
May 02, 2017