تہران (آن لائن) ایران کے صدر حسن روحانی نے گزشتہ روز ایک نئی آئل ریفائنری کا افتتاح کردیا ہے۔ اس ریفائنری کی تعمیر سے ایران پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری میں خود کفالت حاصل کرے گا۔یہ ریفائنری بندرعباس میں قائم کی گئی ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی تیاری میں خودکفالت کی منزل حاصل کرنا ایران کے لئے باعث فخر ہے۔واضح رہے کہ ایران اس وقت 64ملین لیٹر پیٹرول تیار کرتا ہے جبکہ ملکی ضروریات کے لئے 12 ملین لیٹر درآمد کیا جاتا ہے۔
ایران کے صدر حسن روحانی نے آئل ریفائنری کا افتتاح کردیا
May 02, 2017