قاہرہ (اے پی پی) مصر کی ایک عدالت نے دہشت گردی کے الزامات میں کالعدم اخوان المسلمین کے تین کارکنوں کو سزائے موت کا حکم دیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 66سالہ رہنماء غنیم کو ان کی غیر حاضری اور دیگر 2ملزمان کو ان کی موجودگی میں قاہرہ کی فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی۔ اس مقدمے میں دیگر 5 ملزمین عمر قید کی سزا بھگت رہے ہیں۔ غنیم اور دیگر ملزمان کو دہشت گردی،تخریبی اور قومی یکجہتی کیلئے نقصان دہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا مجرم قرار دیا گیا ۔مصری قانون کے مطابق موت کی تمام سزائیں مفتی اعظم کی منظوری کے بعد ہی دی جاسکتی ہے۔