,مزید 100 فلسطینی قیدی بھوک ہڑتال میں شامل، تعداد 1600 ہو گئی

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)اسرائیلی جیلوں میں اپنے حقوق کے لیے بطوراحتجاج 17 اپریل سے بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران کی تعداد 1600 تک پہنچ گئی ہے جبکہ1500 اسیران کی بھوک ہڑتال کو آج 15 دن ہوگئے ہیں۔عرب میڈیاکے مطابق اسرائیل کی مجد جیل میں قید مزید 100 فلسطینی اسیران بھوک ہڑتال کرنے والوں کی صف میں شامل ہوئے ہیں جس کے بعد بھوک ہڑتالی اسیران کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی ہے۔فلسطینی محکمہ امور اسیران اور کلب برائے اسیران کی قائم کردہ مشترکہ فالو اپ کمیٹی کا کہنا تھا کہ دو روزقبل مجد جیل کے مزید 100 اسیران نے اجتماعی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی اسیران کی ہڑتال کا آج 15واں روز ہے۔ قیدیوں کے حوالے سے تشویش بھی لاحق ہے کیونکہ صہیونی جیلر اور تفتیش کار قیدیوں کو زدو کوب کرنے اور انہیں قید تنہائی کی سزائیں دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فلسطینی محکمہ امور اسیران کے ڈائریکٹر عیسیٰ قراقع نے بتایا کہ دو ہفتوں سے جاری بھوک ہڑتال کے نتیجے میں قیدی کمزوری سے نڈھال ہیں مگر وہ بھوک ہڑتال کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی اسیران کے حقوق اور مطالبات کی حمایت میں عالمی اور عرب ممالک کی سطح پر بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک فتح کے مرکزی رہنما جمال محیسن نے کہا کہ بھوک ہڑتال کے باعث کسی اسیر کی جان کو اگرخطرہ لاحق ہوتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری اسرائیل پرعائدہوگی۔انہوں نے کہا کہ صہیونی انتظامیہ اسیران کے جائز اور آئینی وقانونی مطالبات پورے کرنے کے بجائے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ جس کے نتیجے میں اسیران کی صحت مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ صہیونی انتظامیہ کی طرف سے بھوک ہڑتالی اسیران کے وکلا کو ان سے ملنے پر بدستور پابندی عائدہے۔ وہ سردرد اور مفاصل کی تکالیف کا بھی شکار ہو رہے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...