,رکن ممالک ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم ہیں: یورپی یونین

تہران (اے پی پی) یورپی یونین کے ڈائریکٹر برائے امور توانائی اور موسمیاتی تبدیلی میگوئل آریاس کانیٹے نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم ہیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی پرایران اوریورپ کی باہمی مشاورتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کے نفاذ پر قائم ہیں اور اس پر من وعن عمل کر رہے ہیں۔ اس موقع پرانہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے کے تناظر میں ایران مخالف پابندیوں کے خاتمے کے لئے کوششیں جاری رہیں گی۔جیسا کہ پہلے بھی بعض پابندیوں کو منسوخ کیا گیا اور باہمی تعاون کو بھی فروغ بھی حاصل ہوا۔انہوں نے ایران کے ساتھ وفود کے تبادلوں اور گزشتہ ادوار کے مثبت نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور یورپی یونین کے درمیان باہمی تعاون کوفروغ حاصل ہوا ہے۔

یورپی یونین

ای پیپر دی نیشن