ترکی: گرفتاریاں، ہنگامی حالت میں توسیع، اقوام متحدہ کا اظہارِ تشویش

May 02, 2017

واشنگٹن (نیٹ نیوز) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ترکی میں بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں اور ہنگامی حالات جاری رکھنے کے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے زید رعد الحسینی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا حل حقوق انسانی کی قیمت پر نہیں ہونا چاہئے۔ ا±نھوں نے کہا کہ ”یہ انتہائی ناممکن ہے کہ معطلیوں اور حراست میں لینے کے معاملات میں معیار کا خیال رکھا جاتا ہوگا“۔ ا±نھوں نے یہ بات ترکی میں سرکاری اہل کاروں کی معطلی اور پولیس کو گرفتار کرنے کے تازہ ترین دور کا ذکر کیا۔ترک ذرائع ابلاغ کے ارکان کو زیر حراست لینے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے، زید نے کہا کہ ”ترکی میں صحافت کوئی جرم نہیں، یہ ایسا معاملہ ہے جس جانب حکومت کو ضرور دھیان دینا چاہئے۔دریں اثنا، پیر کو احتجاج کرنے والے مظاہرین کے ایک گروپ کو منتشر کرنے کے لیے ترک پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور درجنوں افراد کو گرفتار کیا، جو یوم مئی منانے کے لیے پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے،استنبول کے تقسیم چوک پر مظاہرہ کیا۔

مزیدخبریں