قاہرہ(این این آئی)مصر کے سابق مرد آہن حسنی مبارک کے حال ہی میں رہا ہونے والے صاحبزادے علاء مبارک کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک مقامی کیفے میں روایتی کھیل میں مشغول دیکھا جاسکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امبابہ میں اپنے سابق ڈرائیور کے اہل خانہ سے ملنے اور ڈرائیور کی وفات پر تعزیت کرنے گئے تھے جو ان کی دوران قید انتقال کرگیا تھا۔ اس موقع پر علاء مبارک کا بیٹا عمر بھی ان کے ہمراہ تھا۔
سابق مصری صدرحسنی مبارک کا بیٹا رہائی کے بعد پہلی بارمنظرعام پر
May 02, 2017