باکسر عامر خان اور اہلیہ فریال مخدوم کا بچہ گود لینے کا فیصلہ

بانجول(سپورٹس ڈیسک)باکسر عامر خان اورانکی اہلیہ فریال مخدوم کا بچہ گود لینے کا فیصلہ کر لیا۔اس موقع پر باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ غریب ممالک میں ہسپتالوں اور یتیم خانوں کا زیادہ سے زیادہ قیام کرنا چاہتے ہیں،ہمارا مذہب یتیموں کی کفالت کا درس دیتا ہے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اپنے فلاحی کاموں میں ایک قدم اور آگے بڑھ گئے۔سٹار باکسر اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے ایک بچہ گود لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فلاحی کاموں میں بھی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔اپنی فاﺅنڈیشن کی جانب سے مستحق لوگوں کی مدد کیلئے وہ افریقی ملک گیمبیا پہنچے۔مایہ ناز باکسر کا کہنا تھا کہ وہاں بچوں کی حالت دیکھ کر انہیں بہت افسوس ہوا،ان کی خواہش تھی کہ وہ ہر بچے کو اپنے ساتھ لے جائیں لیکن اس نیک کام کا آغاز وہ ایک بچے کو گود لے کر کریں گے۔ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے کہا ہے کہ ہمارا مذہب یتیموں کی کفالت کا درس دیتا ہے، شروع سے ہی پلان تھا کہ کسی بچے کو گود لے کر اچھی پرورش کریں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...