معیاری فلموں سے انڈسٹری کو بحال کیا جا سکتا ہے : اصغرعلی

May 02, 2017

لاہور (کلچرل رپورٹر)فلمسازاصغرعلی نے کہاہے کہ معیاری فلموں کے ذریعے پاکستانی فلم انڈسٹری کو بحال کیاجاسکتاہے، نئی فلم ”عشق جنون“شائقین کو سینماگھروں کی طرف متوجہ کرےگی ۔ایک بیان میں انکاکہناتھاکہ پاکستانی فلمی صنعت کی ترقی کےلئے فلمسازوں کوآج کے دورکے مطابق فلمیں بنانی چاہئیں۔ اب روایتی فلموں کادورختم ہوچکا ہے۔ میں اپنی فلم’ ’عشق جنون“کونہ صرف ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے مطابق بنارہا ہوں بلکہ اس میں نئے اور پرانے فنکاروں کاحسین امتزاج کیا گیاہے ۔فلم کی ڈائریکشن کے ہدایتکارنسیم حیدرشاہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں