کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی مئیررائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو انصاف دینے کی بجائے انتقام کا نشانہ بنانا اداروں کو زیب نہیں دیتا انصاف مانگنا شریف برادران کا حق ہے ان پر میڈیا پابندی لگانا بنیادی حقوق چھیننے کے مترداف ہیں ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پارٹی کا گراف مزید بڑھ رہا ہے مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑ ی جماعت کے قائد میاں نواز شریف کے خلاف ایسے اقدامات ملک کی ترقی کے راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔ یہودی لابی کو پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان میں اسلام کی روح کے فیصلے ہوں گے اور عوام کی منتخب حکومت چلے گی۔ باشعور پاکستانی عوام یہودی لابی کے ایجنٹ عمران خان کو نہ سپورٹ کرے گی نہ ووٹ دے گی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پاکستانی عوام کی دلوں کی دھڑکن ہیں۔ ان لیڈروں کو پاکستانی عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا آئندہ الیکشن میں بھی پاکستانی عوام ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے ووٹ بھی دے گی اور سپورٹ بھی کرے گی۔