لاہور (پ ر) صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان مولانا محمد علی قادری نے اپنی رہائش گاہ بیگم کوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شب برات‘ شب معراج‘ شب لیلۃ القدر اور عیدین‘ جمعہ مبارک کی مبارک راتیں اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب کو امت کے لئے تحفہ میں دی ہیں تاکہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرکے اپنی بخشش کروا لیں ان مقدس راتوں میں ہم سب کو نوافل کی بجائے اپنی فرض قضا نمازیں ادا کرنی چاہئے اور دن میں بیماروں کی عیادت بھوکوں کو کھانا کھلانے اور پیاسوں کو پانی پلانے میں بے حساب اجر ہے۔