اہل کوہستان حدبندی پر لڑنے کی بجائے حکومت پر اعتماد کریں: پرویزخٹک

پشاور(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے صوبے میں نئے اضلاع اور تحصیلوں کا قیام انتظامی سہولت کے علاوہ عوام کے وسیع تر مفاد میں ہوتا ہے البتہ انکی حد بندیوں سے متعلق اختلافات کو عوامی سطح پر زیر بحث لانے اور انہیں طول دینے کی بجائے انتظامی اقدامات کے ذریعے بر وقت حل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی صورتحال کوہستان میں بھی درپیش ہے جس پر اہل کوہستان کو لڑنے جھگڑنے کی بجائے حکومت اور انتظامیہ پر اعتماد کرکے قانون کے مطابق خوش اسلوبی سے حل کرنے کی راہ اپنانی چاہئے وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کوہستان کی چھوڑ وادی کی حد بندی سے متعلق اجلاس سے خطاب کر رہے تھے واضح رہے اس وادی کی ضلع بٹگرام کی تحصیل الائی یا کوہستان ضلع میں شمولیت اور حد بندی پر اہل علاقہ کے اختلافات ہیں۔ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ رشکئی صنعتی زون پر کام کا افتتاح اگلے مہینے کیا جا رہا ہے جس کی بدولت علاقے میں معاشی سرگرمیوں کے نئے دور کا آغاز ہو گا اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے علاوہ لوگوں کی معاشی حالت بہتر بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن