رباط (نوائے وقت رپورٹ) مراکش نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کر دئیے۔ مراکشی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران مغربی صحارا میں علیحدگی پسند تنظیم کو سپورٹ کر رہا ہے۔ ایران اور حزب اللہ علیحدگی پسند تنظیم کی مسلح تربیت کر رہے ہیں۔ مراکش میں موجود ایرانی سفیر کو بھی ملک بدر کریں گے۔ سپین کے جانے کے بعد سے مراکش مغربی صحرائی علاقے کا دعویدار ہے۔ مغربی صحارا کی علیحدگی پسند تنظیم آزاد علاقے کا مطالبہ کرتی ہے۔ اور شورش برپا کر رکھی ہے۔
ایران مغربی صحارامیں علیحدگی پسندتنظیم کو سپورٹ کرتاہے :مراکش ، سفارتی تعلقات منقطع کرلئے
May 02, 2018