میلبورن +کینبرا(نیوز ایجنسیاں+نوائے وقت رپورٹ) ویٹیکن میں اب تک مالیاتی امور کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دینے والے کارڈینل جارج پَیل کو اپنے وطن آسٹریلیا میں بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات کے تحت ایک عدالت میں پیش ہونا پڑے گا۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق میلبورن کی ایک عدالت نے کئی ماہ تک ان الزامات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ اس وقت 76 سالہ کارڈینل پَیل کے خلاف باقاعدہ مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ کیتھولک سینیٹر کارڈنیل جارج پیل پر جنسی زیادتیوں کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق 30 سال پرانے الزامات بھی فرد جرم میں شامل ہیں۔ سینیٹر کارڈنیل نے فرد جرم سے دوٹوک انکار کردیا۔ ویٹی کن نے بیان میں کہا ہے کہ ہم نے عدالتی فیصلہ نوٹ کرلیا ہے۔ مجسٹریٹ نے ایک مہینے کی سماعت کے بعد فرد جرم عائد کی۔