پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہناز لغاری، سول سوسائٹی کے رہنما ق لیگ میں شامل

اسلام آباد+ لاہور (وقائع نگار خصوصی+ خصوصی رپورٹر) ق لیگ نے محنت کشوں کیلئے مثالی اور تاریخی کام کئے اور آئندہ بھی کرے گی‘ پنجاب میں صنعتی اور زرعی مزدور ہماری پالیسیوں سے خوشحال ہو رہے تھے‘ ہماری حکومت نے انہیں مفت تعلیم‘ مفت ادویات‘ 1122‘ علیحدہ سوشل سکیورٹی ہسپتال‘ لیبر کالونیاں اور دیگر سہولتیں فراہم کیں۔ ان خیالات کا اظہار چودھری شجاعت‘ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے یوم مئی پر اپنے پیغامات کے علاوہ اپنی رہائش گاہ پر سول سوسائٹی کے وفد کی ق لیگ میں شمولیت کے موقع پر کیا۔ وفد میں پاکستان کی پہلی خاتون پائلٹ شہناز لغاری‘ سردار سیف اللہ رند‘ طاہرہ بلوچ‘ ہادیہ‘ مریم اور میاں فیاض شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا مزدور محنت کش طبقے کیلئے ہماری حکومت نے دن رات کام کیا‘ مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پہلے بھی قانون سازی کی اور آئندہ بھی کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...