مسافر نے جہاز کی کھڑکی پرموبائل فون نمبر لکھ دیئے عدالت طلبی اور 15ہزار جرمانہ ہو سکتا ہے، کلیننگ انچارج پی ٹی آئی

کراچی(آئی این پی )پی آئی اے کی بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سفر کرنے والے مسافر نے جہاز کی کھڑکی پر موبائل فون نمبرز لکھ د یئے ۔ پی آئی اے پرواز کے کلیننگ انچارج نے مذکورہ مسافر کے واٹس ایپ رابطے کے دوران لکھا کہ آپ نے موبائل نمبر جہاز کی کھڑکی پرلکھ د یئے ، یہ اسکول کی ڈیسک ہے یا کوئی بس؟۔ آپ کو اس عمل کے نتیجے میں عدالت میں طلب کیا جاسکتا ہے، سزا کے طورپرآپ کو 15ہزارروپے جرمانہ بھی بھرنا پڑسکتا ہے۔پیغام کے جواب میں مسافر نے لکھا کہ میرے دوست نے یہ سب کچھ تفریح میں لکھ دیا تھا ہزار ، 1500 مجھ سے لے کر ڈٹرجنٹ پاوڈر اور پانی سے لکھے ہوئے نمبرز صاف کردیں۔

ای پیپر دی نیشن