ہنجروال : موبائل کیلئے پیسے دینے سے ماں کے انکار پر نوجوان نے گھر کو آگ لگادی، لاکھوں کا سامان جل گیا

لاہور(نامہ نگار) ہنجروال کے علاقہ میں نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے پیسے نہ دینے پر ماں سے جھگڑے کے بعد گھر کو آگ لگا دی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر تباہ ہو گیا۔ ہنجر وال کے علاقہ مرغزار کالونی برکت مارکیٹ کے عادل نے اپنی ماں سے موبائل فون خریدنے کیلئے پیسے مانگے ۔ماں نے پیسے دینے سے انکار کردیا جس پر عادل نے مشتعل ہو کر گھر کو آگ لگا دی اور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورآگ پر قابو پالیا۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیںہوا ہے تاہم لاکھوں روپے مالیت کا گھریلو سامان جل کر تباہ ہو گیا ۔

ای پیپر دی نیشن