اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان، روس کے درمیان تعلقات کے 70 برس مکمل ہونے پر دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک مشترکہ ہمسایہ میں دیرپا امن و استحکام میں شراکت دار ہیں۔ علاقائی و عالمی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں۔ دوستی تیزی سے قابل اعتماد اشتراک میں بدل رہی ہے۔ تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہے ہیں۔ تجارت، توانائی، دفاع، سلامتی سمیت تمام شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔ عالمی سطح اور بین الاقوامی تنظیموں میں بھی باہمی مؤقف یکساں ہے۔ روس نے شنگھائی تعاون تنظیم رکنیت کیلئے پاکستان کی بھرپور حمایت کی۔ روس انتہائی اہم عالمی قوت، ترقیاتی شراکت دار، مستحکم خطے کیلئے اہم حصہ دار ہے۔ طویل المیعاد کثیرالجہتی اشتراک دونوں ممالک کے عوام کیلئے فائدہ مند ہے۔