امریکہ بھارت کواہداف تباہ کرنے والے 22 ڈر ون دے گا‘ معاہدہ طے

May 02, 2018

نئی دہلی (صباح نیوز) امریکہ اور بھارت کے درمیان اہداف کو نشانہ لگانے والے ڈرون دینے پر اتفاق ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کو دیئے جانے والے سرویلنس مسلح ڈرونز بحری اور زمینی اہداف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ پریڈیٹر بی ڈرونز کو فضا سے زمین اور اینٹی شپ میزائلوں کے ساتھ، ساتھ لیزرگائیڈڈ بموں سے لیں کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈرونز امریکہ کی جانب سے جام بھی نہیں کئے جا سکیں گے۔ انتہائی مہنگے ہونے کے باوجود بھارت نے سرویلنس کی بجائے مسلح ڈرونز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔ پینٹاگون نے بھارتی بحریہ کو 22 ڈرون دینے کی منظوری دی تھی۔

مزیدخبریں