مزدو روں کے حقوق کا تحفظ کئے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا : عمران خان

May 02, 2018

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ، اقتدار میں آکر آئین کے مطابق مزدوروں کو ان کے حقوق دلائیں گے۔ منگل کو مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین تحریک انصاف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پر اپنے پیغام میں کہا آج کے دن مزدوروں کو ان کے حقوق اور عزت دلانے کاعزم کرتا ہوں اور یقین دلاتا ہوں کہ اقتدار میں آکر آئین میں مزدوروں کو جو حقوق دئیے گئے ہیں وہ انہیں دلائیں گے۔ انہوں نے کہا مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا ہے۔

مزیدخبریں