تنقید بلاجواز‘ پی پی دور کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات آج بھی سستی ہیں: مفتاح اسماعیل

May 02, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پی پی کی تنقید بلاجواز ہے۔ پی پی دور کے مقابلے میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں۔ بیشتر پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بھی پی پی کے دور حکومت سے کم ہے۔ مارچ 2013 میں فی لٹر پٹرول کی قیمت 106.60 روپے تھی۔ ڈیزل 113.56 روپے، مٹی کا تیل103.69 روپے، لائٹ سپیڈ ڈیزل 98.26 روپے فی لٹر تھا۔ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ مسل لیگ ن اپنے دور حکومت میں معیشت میں بہتری لائی ہے۔ مارچ 2013 کے مقابلے میں مئی 2018 میں پٹرل فی لٹر18.90 روپے سستا ہے جب کہ ڈیزل 14.9 روپے، مٹی کا تیل 23.82 روپے فی لٹر سستا ہے۔

مزیدخبریں