ووٹ لینے والوں نے غربا کیلئے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا: افضل خان

May 02, 2018

لاہور (خصوصی نامہ نگار)اسلام مزدورں کے حقوق کا سب سے بڑا ضامن ہے ملک میں اسلامی نظام کے آنے سے ہی مزدورں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو حقوق مل سکتے ہیں، غریب عوام کے نام پر ووٹ لینے والوں نے غریب کے لیئے ایک دھیلے کا کام بھی نہیں کیا صرف نعروں کے ذریعے ووٹ حاصل کئے پھر سرمایہ دار اور جاگیردار کو تحفظ دیا ہے۔ غریب عوام کے لئے کچھ بھی نہیں کیا۔ یہ باتیں جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور مجلس عمل رابطہ سیکرٹری مولانا محمد امجد خان نے جے یو آئی لاہور شہر کے زیر اہتمام اسلام اور مزدورں کے حقوق کے حوالے جے یو آئی سٹی کے دفتر منعقدہ سمینار اور عمومی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں تقریب کی صدارت محمد افضل خان نے کہ جبکہ سمینار سے حافظ اشرف گجر، پروفیسر چوہدری محمد ابوبکر، مفتی سیف اللہ، حافظ عبدالودوشاہد، جمال عبد الناصر، حافظ غضنفر عزیز، مولانا سلیم اللہ قادری، اکرم وقار گل مسیح، قاری الیاس بلوچ اور دیگر نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں