بسٹاں میں مارواڑی تعلیمی کنونشن منعقد

کنری (نامہ نگار) مارواڑی اتحاد کونسل کے تحت پہلا تعلیمی کنونشن بسٹاں میں منعقد ہوا۔ تقریب میں مارواڑی برادری سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں‘ بزرگوں اور طلبا و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ مارواڑی اتحاد کے بانی محمد جمیل وقار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تعلیم کے حصول پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قوموں کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں تعلیم کا ہمیشہ کلیدی کردار رہا ہے تعلیم کے بغیر کوئی قوم ترقی کے منازل طے نہیں کر سکتی اس کیلئے ضروری ہے کہ والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں۔ اس موقع پر مارواڑی برادری کے بزرگوں اور نوجوانوں محمد اسماعیل قمر‘ غازی مختیاراحمد‘ لیاقت ندیم‘ محمد جمیل بھٹی‘ اشرف کھر‘ شہزاد علی‘ خلیل ولی بھائی‘ عبدالعزیز ‘ خالد بھٹی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن