کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمااور سندھ کے وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی میں ایم کیو ایم کے ایک اور علاقے میں بڑا جلسہ کرے گی، ایم کیو ایم کے پاس آج وہ طاقت نہیں کہ کراچی کو یرغمال بناسکے۔بات چیت کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا ماضی میں ایم کیو ایم نے کراچی کے تاجروں کو دھمکی دی تھی کہ پیپلزپارٹی نے حکومت میں شامل نہ کیا تو کاروبار نہیں کرنے دیں گے۔