ہانگ کانگ (آئی این پی)ہانگ کانگ میں جاری ملکہ الزبتھ دوئم کپ کے گھوڑ دوڑ مقابلہ پاکستانی گھوڑے نے جیت لیا ،جبکہ اس کاشہسوار ولیم بیوک تھا۔غیرمتوقع طورپر 5سالہ گھوڑے نے2000میٹر دوڑ بھاری مارجن سے دومنٹ میں طے کرکے جیتی۔گھوڑے کے شہسوار ولیم بیوک نے پاکستانی گھوڑے اور اس کی سواری پر کہا یہ گھوڑا اپنی خصوصیات کی وجہ سے مشہور تھا اور اس نے بتایا وہ جانتاتھا کہ یہ کیاکرسکتاتھااوراسے دوڑ جیتنے کے بعد یہ گھوڑا خوبصورت محسوس ہورہاہے۔شہسوار کاکہناتھا کہ جب اسے پتا چلاکہ وہ اس گھوڑے پر دوڑ میں شریک ہوگاتو اس نے اس کی ساری تفصیلات معلوم کیں اور اسے پتاچلا کہ اس گھوڑے پر سواری کیلئے تازہ دم دماغ اور گھوڑے کیلئے مثبت سوچ رکھنی ہوں گی۔دوڑ جیتنے والے کو 7.4ملین ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔