راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)نیو اسلام آباد انٹر نیشنل ائرپورٹ پر یکم مئی کو پہلا طیارہ لینڈ کرگیا لیکن شہری تاحال اس کے روٹ سے واقف نہ ہوسکے راولپنڈی اور اسلام آباد سے ائرپورٹ تک کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہ چل سکی میٹرو بس کا منصوبہ تکمیل کیلئے کئی ماہ مہلت لے گا جبکہ راولپنڈی سے روات اور کورال سے پبلک ٹرانسپورٹ کے اجراء کیلئے بھی کوئی صورتحال واضح نہیں ہوسکی 3 مئی سے نئے ائرپورٹ سے تمام لوکل اور انٹر نیشنل پروازوں کی آمد ورفت ہوگی جس کیلئے عام مسافروں اور ان کے عزیز و قاارب کیلئے سفری مشکلات بڑھ جائیں گی ۔