پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے تحریک انصاف کی خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے خواتین ملکی آبادی کی 58 فیصد ہیں پھر بھی رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی جیسے پست ذہنیت کے لوگ خواتین کو نشانہ بنانے میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے ان لوگوں نے خواتین سے متعلق نازیبا الفاظ استعمال کر کے خواتین کے حقوق کی باتیں کرنے والے حکمرانوں کو پول کھول دیا ہے لہذا پنجاب کا یہ مقدس ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ ان دونوں افراد کس سرکاری عہدوں سے فارغ کیا جائے اور رانا ثناءاللہ اور عابد شیر علی اپنے اس بیان پر قوم سے معافی مانگیں ۔ مزید برآں انہوں نے نجی چینل کے رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ رانا ثناءاللہ کے بیان پر سوموٹو ایکشن لےں تاکہ آئندہ خواتین کی توہین کرنے کی روایت ختم ہو سکے۔