ترکی سے ڈی پورٹ ہوکر آنے والے نوید سمیت دس پاکستانی مسافر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے عملہ نے گرفتار کرلئے، یورپ جانے کیلئے انسانی اسمگلروں کو لاکھوں روپے دے کر گیارہ پاکستانی بغیر ویزوں کے ترکی گئے تھے ۔ ایف آئی اے کے مطابق ترکی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرکے ڈی پورٹ کیا، گرفتار مسافروں کو تفتیش کیلئے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کردیا گیااور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے تاکہ انسانی اسمگلروں کا سراغ مل کر انہیں بھی گرفتار کیا جاسکے ۔