پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو بھی کاروبار حصص میں مندی کا تسلسل برقرار رہا اورکاروبار میں اتارچڑھائو دیکھا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس کی45400،45300اور45200کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت47.21 فیصدکم رہاجبکہ61.99فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی رہی۔مارکیٹ سرمایہ میں66ارب17روپے سے زائدکی کمی ہوئی۔بدھ کوکاروبار کا آغاز ملے جلے رجحان سے تاہم الیکشن سال ہونے کے باعث سیاسی افق پر چھائی بے یقینی کی کیفیت کے باعث مقامی سرمایہ کارگروپوں نے سرمایہ کاری سے گریزکیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 45162پوائنٹس کی سطح پر دیکھا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج کے باعث حکومتی مالیاتی اداروں مقامی برکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے منافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس292.49پوائنٹس کمی سے 45196.37پوائنٹس پر بند ہوا۔کے ایس ای 30 انڈیکس161.24پوائنٹس کمی سے22233.60 پوائنٹس ، کے ایم آئی30 انڈیکس 471.98پوائنٹس کمی سے76555.90پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس234.14پوائنٹس کمی سے32746.63پوائنٹس ہو گئی ۔ بدھ کومجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ، جن میں سے120کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،230 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔بدھ کو13کروڑ12 لاکھ11ہزار760حصص کے سودے ہوئے جبکہ گزشتہ کاروباری روز پیر کو24کروڑ85 لاکھ65ہزار870شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ مندی کے سبب 66ارب کروڑ 80 لاکھ 61ہزار140روپے کی کمی سے93کھرب20ارب32 کروڑ50لاکھ18ہزار665روپے ہو گئی ۔