اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) شہباز شریف نے افغانستان سے دہشت گردی کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ دہشت گردوں کے حملے کا موثر جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی جانوں کے نذرانے دینے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کی قربانیوں کے طفیل پاکستان امن کا گہوارہ بنا۔ دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، افواج پاکستان اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردی کے خاتمے تک پورے عزم و استقلال کے ساتھ آگے بڑھتے رہیں گے۔
دہشت گردوں کے خلاف پوری قوم متحد ہے، شہباز شریف
May 02, 2019