ملکی مفاد کو سب سے بڑا خطرہ خود عمران خان سے ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کو سب سے بڑا خطرہ عمران خان سے ہے۔ عمران کارکنوں کو اپنی نو ماہ کے عوام پر مظالم کی داستان سناتے، بتاتے کہ ہم نے عوام سے روٹی اور روزگار چھین لیا ہے۔ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب نے عمران خان کی تقریر پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آج یومِ تاسیس کے موقع پر عوام سے سچ بولتے، 23سال سے جھوٹ بولنے پر معافی مانگتے۔ اپنے کارکنوں سے اپنی نااہلی اور نالائقی پر معافی مانگتے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کارکنوں کو عوام پر مظالم کی داستان سناتے۔ بتاتے کہ آپ نے عوام سے روٹی اور روزگار چھین لیا ہے۔ عمران صاحب عوام سے جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو این آر او دینے پر معافی مانگتے۔ غیر قانونی فنڈز پارٹی فنڈز سے علیمہ باجی اور اپنی غیر قانونی جائیدادیں بنانے پر کارکنوں سے معافی مانگتے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آج پاکستان تحریکِ انصاف کے یومِ تاسیس کے موقع پر بھی آپ نواز شریف اور شہباز شریف کو نہیں بھولے۔ قائداعظم کا روشن پاکستان تو آپ کو نواز شریف نے2018 میں دیا تھا۔ آپ آج معافی مانگتے کہ شہباز شریف نے چار میٹرو بنادیں لیکن آپ صرف پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے میٹرو کے کھڈے کھود سکے۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب معافی مانگتے کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی بنادی اور آپ 350ڈیم نہ بناسکے۔ عوام سے معافی مانگتے کہ آپ کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے پچھلے نو ماہ میں گیس، بجلی، پٹرول اور گھریلو صارفین کی ہر چیز تین گنا مہنگی ہوگئی۔ترجمان مسلم لیگ (ن)نے مزید کہا کہ عمران صاحب یومِ تاسیس کے موقع پر23سال سے جعلی اور غیرقانونی اکائونٹس سے پارٹی کو فنڈ کرنے کی معافی مانگتے۔ آپ یومیہ 16ارب چوری کر رہے ہیں، جس کا کبھی جواب نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...