اسلام آباد(آن لائن )وزیر اعظم عمران خان آج جمعرات کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ ہفتہ کو لاہور کے ایک روزہ دورہ پر جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج 2 مئی بروز جمعرات کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اراکین بھی وزیر اعظم کے ہمرا ہونگے۔ اس کے علاوہ عمران خان 4مئی بروز ہفتہ کو لاہور کے ایک روزہ دورہ پر جائیں گے جہان پر وہ ایوان وزیر اعلیٰ میں ایک سطح اجلاس کی صدرات کریں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی اہم ملاقات ہوگی وزیر اعظم اپنے دورے لاہور کے دوران رینالہ خورد جائیں گے جہاں پر وہ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور مختلف قسم کے تجارتی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔