برسلز (این این آئی )یورپی یونین کے دفتر شماریات نے کہاہے کہ رواں برس کی پہلی سہ ماہی میں یورو زون کی اقتصادیات میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ شرح بیروزگاری میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دفتر شماریات نے اقتصادی نمو کے حوالے سے بتایا کہ یوروزون کی معیشت 0.4 فیصد پھیلی ہے۔ اقتصادی پھیلاؤ کا یہ حجم 2018 ء کی آخری سہ ماہی سے دوگنا ہے۔
یورو زون کی اقتصادی نمو میں دوگنا اضافہ بیروزگاری میں کمی واقع: دفتر شماریات
May 02, 2019