نئی دہلی(آن لائن) کشمیر کو ایک مرتبہ پھر بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے واضح کر دیا کہ کوئی بھی کشمیر کو ہم سے چھین نہیں سکتا عمران خان کی حکومت کو وقت دے رہے ہیں کہ وہ مذاکرات کیلئے پہلے بھارت مخالف سرگرمیوں کو ختم کروائیں اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر پاکستان بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے میں سنجیدہ ہے تو اس کو چاہئے کہ پہلے بھارت مخالف سرگرمیوں پر پابندی لگائے اور پاکستان میں موجود مطلوبہ افراد کو بھارت کے حوالے کرے کشمیر بھارت کا ایک اہم جزو ہے جس کو ہم سے کوئی الگ نہیں کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں سی آر پی ایف اور فورسز جنگجوؤں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے جس کیلئے ان کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی مذاکراتی پیش کش کو ٹھکرانے کے فیصلے کو صحیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندی اور مذاکرات دونوں ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر بھارت کیساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے میں سنجیدہ ہے تو اسے چاہیے کہ پہلے بھارت مخالف سرگرمیوں پر پابندی لگائے اور پاکستان میں موجود مطلوبہ افراد کو بھارت کے حوالے کرے انہون نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں عمران خان کی قیادت میں بننے والی حکومت کو ابھی زیادہ وقت نہیں ہوا تاہم ہم اسکو مزید وقت دینگے تب تک وہ بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث دہشتگرد تنظیموں کے ڈھانچوں کو ختم کریں اور کشمیر میں سرگرم جنگجوئوں کی حمایت بند کریں انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوان کو اکسایا جارہا ہے جسکے نتیجے میں وہ تشدد کا راستہ اختیار کر بیٹھے ہیں۔
عمران کو وقت دے رہے ہیں، مذاکرات سے پہلے بھارت مخالف سرگرمیاں ختم کروائیں: راجناتھ کی درفنطنی
May 02, 2019