ونیزویلا: سیاسی بحران شدید، اپوزیشن کے مظاہرے، جھڑپوں میں 69 افراد زخمی

کراکس ( نیٹ نیوز+ این این آئی + صباح نیوز) وینزویلا میں سیاسی بحران مزید شدت اختیار کر گیا۔ صدر مادورو کا تختہ الٹنے کی سازش کی گئی ہے۔ وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں فوجی اڈے کے قریب اپوزیشن کے حامیوں اور فوج میں جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 69 افراد زخمی ہو گئے۔ امریکی حمایت یافتہ اورخود ساختہ صدر خواں لوائیڈو نے فوج کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ بھی کر دیا۔ دوسری جانب برازیلین حکام کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے بہت سے فوجیوں نے اس کے سفارتخانے میں پناہ لے جبکہ سپین‘ میکسیکو اورکولمبیا میں وینزویلا کے سفارتخانوں کے باہر مادورو کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ وینزویلا میں بگڑتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر لیما گروپ آف کنٹریز نے اپنا ہنگامی اجلاس بلا لیا ۔ وزارت خارجہ کے مطابق لیما گروپ جس کے اکثریتی ارکان لاطینی امریکی ممالک ہیں نے وینزویلا کی صورتحال پر بحث کے لئے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ونیزویلا میں اپوزیشن لیڈر خوآن گوآئیڈو نے صدر مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کے لئے ملکی فوج سے ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے جس کے ساتھ ملک بھر اور بلخصوص کراکس میں مادورو مخالف پرتشدد مظاہروں اور لوٹ مار میں شدت آگئی ،عوام اور سکیورٹی فورسز ایک دوسرے کے سامنے آ گئے ۔ اپوزیشن لیڈر لیوپولڈولو پیز نے فیملی کے ہمراہ چلی میں پناہ لے لی ہے۔ صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ بغاوت کی کوشش ناکام بنائی جا رہی ہے۔ چند باغی فوجیوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ فوجی سربراہان نے وفاداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ای پیپر دی نیشن