وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو 50 ہفتوں کی قید

لندن(نیوز ڈیسک)وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو برطانیہ میں ضمانت پر رہائی کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر آج بروز بدھ پچاس ہفتے قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ لندن کی ایک عدالت میں جج ڈیبرا ٹیلر نے اسانج کی جانب سے نرمی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں یہ سزا سنائی۔ سویڈن حوالگی سے بچنے کے لیے اسانج نے جون سن 2012 سے لندن میں ایکواڈور کے سفارت خانے میں پناہ لے رکھی تھی۔ انہیں پچھلے ماہ گیارہ اپریل کو گرفتار کیا گیا۔ جولیان اسانج کے خلاف فیصلہ آنے پر ان کے حامیوں نے عدالت میں نعرے بازی بھی کی۔ لندن کی ایک عدالت میں جج ڈیبرا ٹیلر نے اسانج کی جانب سے نرمی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں یہ سزا سنائی۔

ای پیپر دی نیشن