گلوکاری جنون‘ پرستاروں کی پسند پر گاتی ہوں:شاہدہ منی

May 02, 2019

لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہاہے کہ ہمیشہ اپنے پرستاروں کی پسند کو مدنظر رکھتے ہوئے گاتی ہوں۔ مجھے شروع ہی سے گلوکاری کا بے حد شوق تھا جو آگے چل کر جنون بن گیا اور خدا نے مجھے اس شعبے میں جس طرح عزت سے نوازا ہے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ آج تک کبھی ایسا کوئی گیت نہیں گایا کہ جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہو، ہمیشہ صاف ستھرے گانے گائے جن میں اپنے پرستاروں کی پسند کو ہمیشہ مد نظر رکھا ۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے دوبارہ اپنے قدموں پر کھڑے ہونے پر خوشی محسوس ہوتی ہے۔

مزیدخبریں