اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ہفتہ رواں میں اتوار تک پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کرناپڑیں گی یا حکومت کو دوبارہ موجودہ قیمتیں برقرار رکھنیکا اعلان کرنا پڑے گا اور مذید سبسڈی دینا ہو گی ،گذشتہ روز کابینہ نے تیل کی نئی قیمت کے بارے میں فیصلہ ای سی سی پر چھوڑ دیا تھا ۔ایف بی آر کو ایک نوٹیفیکشن جاری کرنا پڑا جس میں پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرحوں میں بھاری کمی کی ،یہ نوٹیفیکشن اتوارشب 12بجے تک موثر رہے گا ،اس کمی کے باعث ایف بی آر کو ایک ہفتے میں مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا ،پیٹرول پر جی ایس ٹی 2فی صد ،ڈیزل پر 13فی صد مقرر کیا گیا ہے ،اس شرح کی وصولی 5مئی تک جاری رہے گی ۔اور اس سے قبل تیل کی قیمت از سر نو مقرر کرنا پڑے گی ،تیل کی قیمت بڑھانا ضروری ہے تاہم حکومت سبسڈی دے کر رمضان میں موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا آپشن بھی رکھتی ہے ۔
حکومت کوپیٹرولیم مصنوعات کی نئی یاپرانی قیمتوںکااعلان کرنا پڑے گا
May 02, 2019