لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ موجود ہ اور سابقہ ادوار میں مزدوروں اور محنت کشوں کو جھوٹے وعدوں اور دعووں کے سوا کچھ نہیں ملا جبکہ محنت کشوں اور مزدوروں کے حقوق کا تحفظ کیے بغیر ملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا۔ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔ دین اسلام مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے ، اسلام نے محنت کش کو اللہ تعالیٰ کا دوست قرار دیا ہے۔