نئی دہلی (نیٹ نیوز) داعش نے بھارتی ریاست بنگال کے نئے امیر ابو محمد البنگالی کے نام کا اعلان کرکے بھارت اور بنگلہ دیش میں حملوں کی دھمکی دے دی بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش کی جانب سے انگریزی، اردو اور ہندی زبان میں ایک پوسٹر جاری کیا گیا ہے جس میں ریاست بنگال کیلئے ابو محمد البنگالی کو مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور خلافت کے خاموش حامیوں کو بھارت اور بنگلہ دیش میں حملوں پر اکسایا گیا تھا قبل ازیں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ایک سینما میں دھماکہ کیا گیا تھا تاہم بارودی مواد مکمل طور پر پھٹ نہیں سکا تھا اس واقعے میں چند پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے داعش کی جانب سے عربی اور بنگلہ زبان میں اعترافی بیان پر مشتمل پوسٹر تقسیم کئے گئے تھے۔ ادھر سری لنکا صدر میتھوی پالا نے کہا قوی امکان ہے ایسٹر حملوں میں کوئی غیر ملکی ماسٹر مائنڈ ملوث ہو سکائی نیوز کو انٹرویو میں داعش سے کہا سری لنکا چھوڑے ادھر ماہ صیام سے قبل سری لنکا میں مزید حملوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ سعودی شہریوں کو سری لنکا چھوڑنے کہہ دیا گیا ہے۔
داعش نے بھارت اوربنگلہ دیش پر حملوں کی دھمکی دیدی
May 02, 2019