اسلام آباد(عترت جعفری)ایف بی آر نے ریونیو ہدف میں بھاری شارٹ فال کے بعد اپنی تمام امیدیں مجوزہ ایمینسٹی سکیم سے وابستہ کر لیں ہیںجس سے توقع ہے کہ اڑھائی سو ارب روپے حاصل ہوں گے اور سالانہ ہدف کے شارٹ فال میں کمی آئے گی ،ایف بی آر کے زرائع نے تصدیق کر دی ہے کہ اگر ریونیو کا ہدف پورا کرنا ہے تو اسے مئی اور جون میں 1400ارب روپے سے ذائد حاصل کرنا ہوں گے جو ممکن ہی نہیں ،ایمینسٹی سکیم سے حاصل ہونے والی آمدن سے شارٹ فال کو کم کرنے میں مدد ملے گی جبکہ موجودہ شرح سے گروتھ برقرار رہتی ہے تو مجموعی شارٹ فال تاریخی ہو گا مگر سکیم سے کچھ سہارا مل جائے گا ،حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ ایف بی آر میں بنیادی سٹرکچرل تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں بجٹ کے بعد چئیرمین کی تبدیلی کی بھی تجویز ہے ۔ایمنیسٹی سکیم پارلیمنٹ کے رواں سیشن کے فوری بعد روبہ عمل آجائے گی جس کی تیاری اب مکمل کی جا رہی ہے ۔