وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ضلع مہمند میں ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

مہمند ڈیم کا تعمیراتی کام آج  شروع ہورہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار ضلع مہمند میں ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ مہمند ڈیم دریائے سوات پر تعمیر کیا جارہا ہے جو ایک سو تراسی ارب روپے کی لاگت سے 2024 تک مکمل ہوگا۔ اس ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش بارہ لاکھ ایکڑ فٹ ہوگی۔مہمند ڈیم کی تکمیل پر ا س سے سترہ ہزار ایکڑ بنجر اراضی کو زیر کاشت لانے کے ساتھ ساتھ آٹھ سو میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جائے گی۔اس ڈیم کی تعمیر سے مہمند کے علاقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہوجائے گا اور پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے اضلاع کو سیلاب سے بھی بچایا جاسکے گا۔ وزیراعظم ضلع خیبر میں وادی تیرہ کا بھی دورہ کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن