ٹبہ سلطان پور (خبر نگار) بپھرے بیل نے مالک کو ٹکریں مار مار کر ہلاک کر دیا۔ درجنوں افراد نے گھنٹوںکے بعد وحشی بیل کو قابو کیا، مالک موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق ٹبہ سلطان پور کے نواحی چک نمبر 144/W.Bمیں ذوالفقار کا گھریلو بیل گذشتہ روز بپھر گیا جس نے اپنے مالک ذوالفقار کو پہلے ٹکریں ماریں جس سے اس کے سینگ ذوالفقار کے سینے میں پیوست ہوگئے۔ بعد ازاں ٹانگوں سے زمین پر پڑے مالک کو مارا جس سے ذوالفقار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ گھنٹوں بعد بیل کو قابو کیا گیا۔ جاں بحق مالک کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
بپھرے بیل نے ٹکریں مار مار کر مالک کو ہلاک کر دیا
May 02, 2019