مجلس احرار اسلام کے زیراہتمام دورۃ المعلمین کا آغاز

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجلس احرار اسلام کے شعبۂ تعلیم و تربیت کے زیر اہتمام دو روزہ دورۃ المعلمین گزشتہ روز مرکزی دفتر نیو مسلم ٹائون میں شروع ہوگیا،ابتدائی نشستوں سے مولانا زاہدالراشدی ، عبداللطیف خالد چیمہ اور ڈاکٹر محمد آصف نے لیکچرز دئیے ،مولانا زاہدالراشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی نسل کو اسلامی روایات پر قائم رکھنے کے لیے آج کے ماحول اور نفسیات کو سمجھ کر بات کرنا ہوگی، دین کی تعلیمات سے بے خبر نوجوانوں کو ڈانٹ ڈپٹ کر نہیں بلکہ ہمدردی کے ساتھ بات سمجھانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن