واشنگٹن(آن لائن) امریکا بہت جلد مصری جماعت ’اخوان المسلمون‘ (دی مسلم برادر ہْڈ) کو دہشت گرد جماعت قرار دے گا، اطلاعات کے مطابق اس ضمن میں قانونی اور دیگر دستاویز کی تیاری پر کام جاری ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ امریکی انتظامیہ اس پر کام کررہی جس کے تحت اخوان المسلمون کو غیرملکی دہشت گرد جماعت قرار دیا جائے گا۔ اعلان کے فوراً بعد بالخصوص مصر اور مشرقِ وسطیٰ کی سب سے پرانی سیاسی مذہبی جماعت پر مالیاتی، معاشی اور سفری پابندیاں بھی عائد کی جائیں گی جس کے اراکین کی تعداد 10 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔