اینٹورین(نامہ نگارسے)بیلجئم کے شہر اینٹورین کی معروف کشمیری شخصیت حافظ ظفر انتقال کر گئے، ان کے نماز جنازہ کا اعلان جلد کیا جائے گا، میت آزاد کشمیر چڑھوئی پہنچائی جائیگی۔ وہ جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن تھے، بزنس پاٹنر راجہ سلیمان اور قریبی دوست حاجی یاسین، راجہ تصور حیات، خان جبار خان، مرزا مقصودجرال کے ذریعے ہمہ تن عوامی خدمت میں مصروف عمل رہے، پاکستان و دین اسلام کا پرچار انکا مشغلہ تھا۔